محمد مالک نے میری گود میں جان دی، وہ پاکستان کے پہلے شہید تھے: مجید نظامی
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن، ممتاز صحافی اور نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر مجید نظامی نے کہا ہے کہ محمد مالک شہید تحریک پاکستان کے اولین شہید تھے، نوجوان نسل پاکستان کو قائداعظمؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کے نظریات وتصورات کے عین مطابق ایک جدید اسلامی فلاحی جمہوری ملک بنانے کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد مالک شہید کے یوم شہادت کے موقع پر ان کے مزار پر حاضری کے دوران کیا۔ اس موقع پر نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے و ائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، چودھری نعیم حسین چٹھہ، پروفیسر ڈاکٹر اجمل نیازی،نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد