مسلم لیگ پیپلز پارٹی کی لوٹ مار سے عوام کو نجات دلائے گی: چودھری عبدالغفور

12 مارچ 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چودھری عبدالغفور خاں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کی لوٹ مار سے عوام کو نجات دلائے گی ۔ پیپلز پارٹی کی کرپشن سے ملک کو جو نقصان پہنچا ہے اس کے ازالہ کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف پاکستان کی برآمدات کو نجی شعبہ کے اشتراک سے مرحلہ وار 100 ارب ڈالر سے تجاوز کرنا ہے۔ ہم ملک کے چپہ چپہ میں صنعتی انقلاب کے ذریعہ صنعتوں کا جال بچھانا چاہتے ہیں تاکہ نوجوانوں کو گھر کے قریب روزگار فراہم کیا جا سکے۔ ٹیکس کے نظام کی اصلاح سے اس کی شرح 9 فیصد سے بڑھا کر جی ڈی پی کے 15 فیصد تک بڑھا دی جائے گی ۔ مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں سرکاری بنکوں اور کارپوریشنوں کی بحالی کے عمل کو کامیابی سے مکمل کیا تھا۔ ہم ان اداروں کی تشکیل نو اور بحالی سے 500 ارب روپے سالانہ خسارے پر قابو پائیں گے۔