پاکستان آگہی پروگرام: طالبات اور اساتذہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

12 مارچ 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سمسانی کھوئی جوہر ٹاﺅن کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان ِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لئے لندن انسٹیٹےوٹ آف انگلش اےنڈ انفارمےشن ٹےکنالوجی ہربنس پورہ‘ گورنمنٹ ہائر سےکنڈری سکول فار بوائز جلوموڑ‘ حبےب ماڈل گرلز ہائی سکول جلو پارک‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جلو سٹےشن‘ گورنمنٹ بشےر ماڈل پرائمری سکول رانا ٹاﺅن فےروز والا شےخوپورہ‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول مےن بازار رانا ٹاﺅن فےروز والا شےخوپورہ‘ گورنمنٹ بوائز سکول شاہدرہ کالونی نمبر1 اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کماہاں چونگی امرسدھو کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 1172 تھی۔