قاری سید صداقت علی کی پاکستان واپسی جامعة الازہر کی طرف سے نمائندہ خصوصی کا اعزاز

12 مارچ 2013

 لاہور (پ ر) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ قاری سید صداقت علی برطانیہ، امریکہ، مصر اور دبئی کے دورے سے وطن واپس پہنچ گئے۔ اس دوران ان ممالک میں منعقد ہونے والی محافل میلاد و قرا¿ت میں شرکت کی ۔ مصر میں جامعة الازہر کے شعبہ رابطہ العالمی الازہر گریجوایٹس کے وائس چیئرمین ڈاکٹر اسامہ یٰسین اور وائس پریذیڈنٹ الشیخ محمد عبدالفضیل القوصی سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پوری دنیا میں قاری سید صداقت علی کو اپنا نمائندہ خصوصی مقرر کیا اور مختلف ممالک میں جامعة الازہر کی برانچز قائم کرنے کیلئے معاون خصوصی بھی مقرر کیا جو کہ پاکستان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔