چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 13 اہلکاروں پر مشتمل عدالتی بیلف قائم کر دیا

12 مارچ 2013
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 13 اہلکاروں پر مشتمل عدالتی بیلف قائم کر دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے عدالت عالیہ کے 13 اہلکاروں کو عدالتی بیلف مقرر کر دیا ہے، ان میں 8 اسسٹنٹ اور 5 سینئر کلرک شامل ہیں۔ بیلف مقرر کئے جانے والوں میں محمد انور، حبیب الرحمن، محمد اقبال خواجہ، محمد انور، محمد عمران، محمد رﺅف، طارق عزیز، امجد بشیر ڈار، آفتاب اسلم، رانا محمد منیر، اعجاز اکرم، سید شبیر حسین شاہ اور منیر احمد شامل ہیں۔