شیخوپورہ بار کے وفد کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) شیخوپورہ بار کے وفد نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ شیخوپورہ بار کے وفد کی قیادت صدر بار چودھری ایم بی طاہر اور سیکرٹری بار ملک تصدیق حسین کھوکھر نے کی۔ وفد نے چیف جسٹس کو اپنے مطالبات جن میں لائبریری میں کتابوں کی فراہمی، ای میل لائبریری کی فراہمی و بعض تعمیراتی کام کرانے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ صدر بار نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔