لاہور میں لاکھوں کی درجنوں وارداتیں‘ نقدی‘ زیورات‘ گاڑیاں‘ موٹرسائیکلیں لوٹ لی گئیں
لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکو¶ں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ گرین ٹاﺅن میں مزاحمت کرنے پر شہری کو پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گرین ٹاﺅن کے علاقہ میں ڈاکو¶ں نے شعیب منیر کے جنرل سٹور میں گھس کر ایک لاکھ روپے اور تین موبائل فون لوٹ لئے اور مزاحمت کرنے پر شعیب منیر کو موزر کے بٹ مار کر زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ ڈاکوﺅں نے نشتر کالونی میں قاسم کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر 10 لاکھ روپے مالیت، جوہر ٹاﺅن میں زبیر احمد کے گھر سے 8 لاکھ روپے مالیت، گجر پورہ میں محسن کے گھر سے 6 لاکھ رورپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے نصیر آباد میں نبیل کی فیملی سے 5 لاکھ روپے مالیت جبکہ فیصل ٹاﺅن میں منیب کی فیملی سے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات و موبائل فون لوٹ لئے ڈاکو¶ں نے ساندہ میں حفیظ سے ایک لاکھ روپے اور دو موبائل فون لیاقت آباد میں ناصر احمد سے 67 ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاﺅن میں کاشف سے موٹرسائیکل 15 ہزار روپے اور موبائل فون، سندر میں مشتاق سے 55 ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاﺅن میں عدنان سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون، گجر پورہ میں مظہر سے 32 ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن راوی میں منیر سے 26 ہزار روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ میں مبارک علی سے 24 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے گجر پورہ میں ایک گھر سے 3 لاکھ روپے مالیت جبکہ ساندہ میں ایک دکان سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا۔ چوروں نے شمالی چھاونی میں معظم، ٹاﺅن شپ سے عثمان، سول لائن سے مجید کی گاڑیاں، لوئر مال سے احسن علی کی پک اپ جبکہ نولکھا میں سے حسن، مغلپورہ سے نوشاط، گارڈن ٹاﺅن سے ثاقب، گوالمنڈی سے بدر، راوی روڈ سے شفیق، بھاٹی گیٹ سے کامران، گڑھی شاہو سے کاشف، سمن آباد سے حبیب احمد، مصری شاہ سے اسرار، ماڈل ٹاﺅن سے سید جبران، اسلام پورہ سے بھولا، ٹاﺅن شپ سے احمد، وحدت کالونی سے مقصود کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔