پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں سول ججوں کا تربیتی کورس شروع

12 مارچ 2013

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں بلوچستان کے ماتحت عدالتوں کے سول ججوں کا تربیتی کورس شروع ہو گیا ہے، منعقدہ تربیتی کورس ایک ہفتہ جاری رہے گا، گزشتہ روز تربیتی کورس کا افتتاح اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل جسٹس (ر) تنویر احمد خان نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں سول ججوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے انہیں انصاف فراہم کرنے کا اختیار دیا ہے لہٰذا وہ بلاخوف و خطر عوام کو انصاف فراہم کریں اور آئین اور قانون کے تحت فیصلے کریں۔