مصطفٰی ٹاﺅن: تیز رفتار کار کی ٹکر سے 40 سالہ خاکروب جاں بحق

12 مارچ 2013

لاہور (نامہ نگار) مصطفٰی ٹاﺅن کے علاقہ میں تیز رفتار کار نے 40 سالہ سائیکل سوار خاکروب کو کچل کر ہلاک کر دیا جبکہ ڈرائیور کار چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہ پور کانجراں کا رہائشی سرور مسیح، پی سی ایس آئی آر کاکلونی میں خاکروب تھا گزشتہ رورز وہ سائیکل پر کینال ویو سوسائٹی کے گیٹ نمبر دو کے باہر سے گزر رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار کار نے اس کو کچل کر زخمی کر دیا اور کار چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا زخمی سرور مسیح کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔