محبت میں ناکامی پر 22 سالہ لڑکی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی

12 مارچ 2013

لاہور (نامہ نگار) اسلام پورہ کے علاقہ میں مبینہ طور پر محبت میں ناکامی پر 22 سالہ لڑکی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسلام پورہ کے علاقہ ملت روڈ فیصل سٹریٹ کی رہائشی 22 سالہ عروج عرف حنا ایک لڑکے کے ساتھ محبت کرتی تھی اور اس سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ لڑکے نے عروج کے ساتھ شادی سے انکار کر دیا جس پر عروج نے دلبرداشتہ ہو کر ماموں کے پستول سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔ پولیس کے مطابق حالات وواقعات مشکوک ہیں۔ اس لئے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرائی گئی ہے۔