قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری، بارود بھری گاڑی نہ مل سکی

12 مارچ 2013

لاہور (نامہ نگار) پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کا لاہور میں بارود سے بھری گاڑی کی تلاش میں گزشتہ روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا مگر بارود بھری گاڑی نہ مل سکی۔ علاوہ ازیں پولیس کی طرف سے شہر بھر میں ناکہ بندی کرکے مشکوک افراد کی تلاشیاں لینے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔