گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنے والا ملزم راضی نامہ ہونے پر بری

12 مارچ 2013

لاہور (اپنے نامہ نگارسے) ایڈیشنل سیشن جج چودھری محمد طارق جاوید نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کرنے والے ملزم کوراضی نامہ ہونے پر بری کرنے کا حکم دے دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم مقصود مسیح کی شادی 2006ءمیں سمیرا بی بی کے ساتھ ہوئی تھی، شادی کے تقریباً اڑھائی ماہ بعد گھریلو جھگڑے شروع ہوگئے، جس پر ملزم نے طیش میں آکر صبح5 بجے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کردیا تھا۔