عدالتی خبریں

12 مارچ 2013

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج چودھری محمد طارق جاوید نے 9 سالہ بچی کے ساتھ مبنیہ زیادتی کے بعد اسے قتل کرنے والے ملزم کو گواہان کے منحرف ہونے پر بری کرنے کا حکم دے دیا۔٭ قتل کے مقدمہ میں متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر مختلف تھانوں کے 3 ایس ایچ اوز کی تنخواہ قرقی کے شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔٭ چوری کے مقدمہ میں ملوث 56 سالہ خاتون کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست خارج۔٭ ایڈیشنل سیشن جج محمد ارشد علی نے ساڑھے 3 سالہ بچی کی حوالگی کے حوالے سے حبس بے جا کی درخواست پر دونوں فریقین کے درمیان اکٹھے رہنے پر رضامندی ظاہر کرنے پر کمسن بچی کو ماں باپ کے حوالے کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔

مختصر عدالتی خبریں

لاہور ( اپنے نامہ نگارسے)سیشن عدالت نے تین بچے والد سے لیکر ماں کے حوالے کر ...