منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن 2 خواتین سمیت 12 ملزم گرفتار
فیروز والہ (نامہ نگار) فیروز والہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ اپریشن کرکے دو عورتوں دس منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس، شراب اور افیون برآمد کر لی ایس ایچ او فیروز والہ حاجی محمد یونس ڈوگر کی نگرانی میں سب انسپکٹر جاوید احمد گورایہ، اے ایس آئی میاں محمد طارق اے ایس آئی محمد نواز نیازی نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گھوم پھر کر منشیات فروخت کرنے والے دس ارکان نوید، اصغر، لطیف پرویز اور دیگر افراد جن میں عورتیں بھی شامل کو حراست میں لیکر ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔