عارف والا میں سکول ٹیچر کا طالب علم پر تشدد، امتحان دینے سے روک دیا

12 مارچ 2013

عارف والا (نامہ نگار) ٹیچر کا زیر تعلیم طالب علم پر وحشیانہ تشدد، طالب علم بےہوش، دوسر ے دن ٹیچر نے طالب علم کے خلاف ذاتی انا کا مسئلہ بنا کر سالانہ امتحان میں پرچے دینے کی بجائے دھکے دیکر سکول سے نکال دیا ، والدین کا شدید احتجاج۔ تفصیل کے مطابق 79.EB کے رہائشی 7ویں جماعت کے طالب علم محسن کو اس کے ٹیچر محمد اکرم نے سبق یاد نہ ہونے پر مار مار کر ادھ موا کر دیا ، جس پر والدین نے شدید احتجاج کیا۔ سکول ٹیچر نے طالب علم کے والدین اس اساتذہ کے دوران راضی نامہ کرادیا، تاہم دوسرے دن مذکورہ استاد محمد اکرم نے ذاتی انا کا مسئلہ بنا کر طالب علم مذکورہ کو کمرہ امتحان سے نکال دیا ۔