جوزف کالونی کی سکیورٹی سخت، 4 ڈی ایس پیز، 6 ایس ایچ اوز اور 100 اہلکار تعینات

12 مارچ 2013

لاہور (نامہ نگار) بادامی باغ جوزف کالونی کے باہر 4 ڈی ایس پیز، 6 ایس ایچ اوز اور پولیس لائن سے 11 ریزرویں جن میں 100 سے زائد ملازم شامل ہیں، ان کو سپیشل ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور نے گزشتہ روز خود وہاں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ اب کوئی مشتعل شخص جوزف کالونی کے اندر داخل نہ ہونے پائے۔