فیروز والہ: ٹریفک حادثات میں 12 افراد شدید زخمی
فیروز والہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر مختلف حادثات میں دو عورتوں سمیت بارہ افراد زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ بنگلہ پلی کے قریب ویگن بے قابو ہوکر چنگ چی رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے باعث رکشہ سوار دو عورتوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔