بھارتی قید سے 7 پاکستانی ماہی گیر رہا‘بغیر کسی جرم وحشیانہ تشدد کیا جاتا رہا: واپسی پر گفتگو
کراچی (ثنا نیوز) بھارتی جیلوں میں قید 7 پاکستانی ماہی گیر آزاد ہوکر کراچی پہنچ گئے۔ ان ماہی گیروں کو بھارتی حکام نے پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔ بعدازاں رہا ہونیوالے ماہی گیر علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کے ذریعہ لاہور سے کینٹ سٹیشن کراچی پہنچے جہاں ماہی گیروں کے ورثاءاور فشر فوک فورم کے کارکنان نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر استقبالیہ تقریب رہا ہونیوالے ماہی گیروں عبدالجبار، کلیم اللہ اور محمد جمن سولنگی نے بتایا کہ وہ بیس ماہ کی بھارتی قید کاٹ کر وطن پہنچا ہے۔ ہندوستانی اہلکار بغیر کسی سبب اور جرم کے انہیں کئی روز تک ہتھکڑیوں میں باندھ کر کرسی پر بٹھا کر مارتے اور وحشیانہ سلوک کرتے تھے۔
پاکستانی رہا
پاکستانی رہا