صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو انتہا پسندی جیسے بڑے چیلینجزکا سامنا ہے، حکومت قاف لیگ اور ایم کیوایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مفاہمت کی پالیسی جاری رہے گی۔
وہ بلاول ہاوس کراچی میں پیپلزپارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کےاجلاس کے موقع پرگفتگوکررہے تھے۔ اجلاس میں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سپیکر سندھ اسمبلی نثارکھوڑوسمیت پارٹی کے صوبائی وزراء اوراراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ صدرآصف علی زرداری نے اراکین اسمبلی کوگذشتہ روز قاف لیگ کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقات پراعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ قاف لیگ کے ساتھ مشاورت اور مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک اتحادی جماعت ہے جس کے قائد الطاف حسین کے ساتھ مل کر میں نے شہر کے امن کے لیے کام کیا اورہم کسی کو بھی اختلافات کو ہوا دے کر اپنے مفادات کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایم کیو ایم کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے اس لیے ایم کیو ایم کے وفد سے کل ملاقات ہوگی،
اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شمیم آرا کا کہنا تھاکہ تمام فیصلے اتفاق رائے سے کریں گے۔
اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شمیم آرا کا کہنا تھاکہ تمام فیصلے اتفاق رائے سے کریں گے۔