پرویز الہیٰ بیٹے کو بچانے کیلئے صدر زرداری کے قدموں میں جاکر بیٹھ گئے، سارے گندے انڈے ایک جگہ اکٹھے ہوچکے ہیں۔ رانا ثنا اللہ
لاہورمیں پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون کا کہنا تھا چور اچکے عدلیہ کی آزادی کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں تاہم عدلیہ آذادی سے اپنا کام کر رہی ہے ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ قاف کوئی سیاسی جماعت نہیں،لوٹا لیگ ہے اور ڈکٹیٹر کی تخلیق کردہ ہے ۔، قاف لیگ کا گندہ حصہ پیپلز پارٹی میں چلا گیا جبکہ اچھے لوگ نون لیگ کا حصہ بن گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پیپلزپارٹی بھٹو کی نہیں،زرداری کی پارٹی بن گئی ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز ہونے والے ہنگامے سے متعلق ایک سوال پر صوبائی وزیرقانون نے کہا کہ اجلاس میں دلیل سے بات نہیں کی گئی ، بلاجواز شور شرابے سے منفی عناصر کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔