’میں تو گھر جا رہا ہوں‘، صحافی کے سوال پر بلاول بھٹو کا جواب

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔مسلم لیگ (ن) کے وفد کے ساتھ ملاقات ختم ہونے کے بعد جب صحافی نے بلاول بھٹو سے پوچھا کہ کیا وہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے تو انہوں نے جواب میں کہا کہ میں تو گھر جا رہا ہوں۔

قبل ازیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ سیشن میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا۔ سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بجٹ سیشن میں شرکت نہیں کرے گی. پی ایس ڈی پی کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی نے شرکت بھی کی تو صرف دو ارکان ہی جائیں گے. کہا گیا تھا پی ایس ڈی پی بیٹھ کر تیار کریں گے .لیکن ایسا نہیں ہوا. تنخواہوں اور کسانوں سے متعلق وعدے پورے نہیں کیے گئے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت اور ہم ایک کشتی کے سوار ہیں دونوں کو نقصان برابر ہوگا، اس نقصان سے بچنے کیلیے ہماری بات مانی جائے۔

بعدازاں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار پیپلز پارٹی کی قیادت کو اجلاس میں شرکت کیلیے منانے میں کامیاب ہوئے۔ خورشید شاہ اور نوید قمر اسحاق ڈار کے ہمراہ ایوان میں چلے گئے۔

ای پیپر دی نیشن