شادی کی رات دلہے کا دُلہن پر تشدد، ویڈیو نے کہرام برپا کردیا

مصرمیں شادی کی تقریب کے دوران دلہا نے کسی بات پر اپنی دلہن کو دونوں خاندانوں کے لوگوں کی موجودگی میں پکڑ کرگھیسٹا اور اسے مارا پیٹا۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پراس حوالے سے ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا ہے جس میں ایک دولہا کو اپنی دلہن کے بازو سے پکڑکر غصے سے اسے مہمانوں کی موجودگی میں گھسیٹتے دکھایا گیا۔ دلہا لڑکی کو مسلسل گھسیٹتا رہا اور آخر کار وہ گھٹنوں کے بل زمین پر گرپڑی۔دولہا اپنی دلہن کو اٹھنے میں مدد کرنے کےبجائے عروسی لباس میں اپنی دلہن کو زمین پر لیٹا چھوڑ کر ایک طرف بیٹھ گیا۔ اس کے چہرے پر شدید غصے کے آثار دکھائی دے رہے تھے۔جب کہ خواتین اور حاضرین کی بڑی تعداد زمین پر پڑی دلہن کے پاس پہنچ کر اسے اٹھنے میں مدد کی۔واقعے کے بعد ہر طرف پریشانی اور غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔ ایک نوجوان نے دولہے پر حملہ کر دیا جس کے بعد ان کے اور متعدد مہمانوں کے درمیان جھگڑا اور جسمانی تصادم شروع ہو گیا

ای پیپر دی نیشن

دوریزیدیت کو ہمیشہ زوال ہے

سانحہ کربلا حق اور فرعونیت کے درمیان ااس کشمکش کا نام ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بالآخر فتح حق کی ہوتی ہے امام حسین کا نام ...