معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ سینیٹر ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام کی قسط 12 ہزار سے بڑھا کر تیرہ ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیر خزانہ شوکت ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کو پچاس اضلاع میں لے کر جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کیلئے ڈیڑھ سو احساس نشوونما سینٹر کھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ احساس تعلیمی وظائف پالیسی کو پورے ملک میں لے گئے، اب کوئی بھی مستحق طالبعلم وظیفہ لینا چاہے تو اسے ملے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024