نائیجیریا کے شمال مغربی علاقے میں مسلح افراد نے تعلیمی ادارے پر حملہ کرکے 1 طالب علم کو ہلاک1 کو زخمی کر دیا اور اساتذہ سمیت 10 افراد کو اغوا کر لیا ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق پولی ٹیکنک نامی تعلیمی ادارےکے ترجمان محمود کربائی نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ رات کچھ نامعلوم مسلح افراد نے ان کے ادارے پر حملہ کرتے ہوئے 1 طالبعلم کو ہلاک اور ایک کو شدید زخمی کرتے ہوئے اساتذہ سمیت 10 افراد کو اغوا کرلیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ادارے پر حملے کے بعدانتظامیہ نے تعلیمی سرگرمیوں کو غیر معینہ مدت کے لئے معطل کر کے ادارے کو بند کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نائیجیریا کوحالیہ مہینوں میں سینکڑوں طلباکے اغوا،سکولوں اور یونیورسٹیوں پر نامعلوم مسلح افراد کے حملوں کی وارداتوں کا سامنا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024