معروف پاکستانی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن نے منگنی کر لی ۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ منال اور احسن کی منگنی کی رسم ادا کردی گئی ہے ۔ اس موقع پر جوڑے نے خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ایک دوسرے کو منگنی کی انگوٹھی پہنائی۔ واضح رہے کہ اداکارہ منال خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت اور دیدہ زیب کارڈ بھی اپنے مداحوں سے شیئر کیا ہے جس پر انگریزی زبان میں احسن محسن اکرام اور منال خان کا نام درج ہے۔ منال خان کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
View this post on Instagram