پنڈی گھیب ، ٹی ایچ کیو میں ٹائیفائڈ سے متعلق آگاہی سیمینار
پنڈی گھیب(نامہ نگار)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس پنڈی گھیب کے زیر اہتمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ٹائیفائیڈ سے بچا کے لیئے آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ اٹک ڈاکٹر جواد الہی,ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اٹک راولپنڈی ڈویثرن ڈاکٹر خالد,ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر آصف شہزاد بشیر,ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور حسین,میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر شگفتہ جبین,سرجن ڈاکٹر عبدالرحمن کے علاوہ ڈاکٹرز و لیڈی ڈاکٹرز,بی ایچ یوز انچارج اور محکمہ صحت کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی, مقررین کیجانب سے بتایا گیا کہ ٹائیفائیڈ جان لیوا نہیں اور اِس سے بچا ممکن ہے غیر معیاری کھانوں اور گندے پانی سے پیدا ہونے والا ٹائیفائیڈ بخار کی صورت اختیار کرتا ہے, تحصیل پنڈی گھیب میں تقریبا 21 ہزار بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچا کی ویکسین لگائی جائے ۔ بچوں تک رسائی کے لیئے 12 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں 10 موبائل ٹیمز اور 2 فکس ٹیمیں ہونگی جس میں محکمہ صحت کا تربیت یافتہ سٹاف تعینات ہو گا ۔