پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال کے 29طلبہ کی اسناد کا مسئلہ حل
چکوال(نامہ نگار )گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال کے 29طلباء و طالبات کی اسناد کا معاملہ صوبائی محتسب آفس چکوال نے حل کرا دیا،گزشتہ روز اس سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتمام ریجنل آفس چکوال میں کیاگیا،جس میں متاثرہ طلبا ء و طالبات نے شرکت کی،اس موقع پر کنسلٹنٹ ریجنل آفس چکوال دلشاد احمد بابر نے صحافیوں کو بتایا کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال کے 29 طلباء وطالبات جو 2016 سے 2020 تک کالج مذکورہ میں زیر تعلیم رہے،انہیں یونیورسٹی آف گجرات نے فائنل رزلٹ کارڈ دینے سے انکار کر دیا،صوبائی محتسب چکوال نے یونیورسٹی انتظامیہ کو خط لکھا ،جس پر یونیورسٹی آف گجرات کی ایکڈیمیک کونسل نے اپریل 2021 میں یونیورسٹی آف گجرات کو 29طلباء و طالبات کے بی ایس اکنامکس رزلٹ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کر دیا،کنسلٹینٹ ریجنل آفس صوبائی محتسب چکوال دلشاد احمد بابر نے مزید بتایا کہ چکوال آفس میں رواں سال کے دوران صوبائی محکمہ جات سے متعلق اب تک کل 105 مقدمات کی درخواستیں دی گئیں جن میں سے 89 درخواستیں نمٹا دی گئیں۔