عوام دشمن بجٹ آئی ایم ایف کی فرمائش پر بنایا گیا، ن لیگ
ملتان (سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ ن نے بجٹ 2021.22 کو عوام دشمن قرار دے کر مکمل مسترد کر دیا ہے۔ لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک بار پھر چار اعداد و شمار کا گورکھ دھندا کیا ہے۔ بجٹ عوام دوست نہیں عوام دشمن ہے۔ مسلم لیگ ن اس بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔ بجٹ آئی ایم ایف کی فرمائش پر بنایا گیا ہے۔ جلد ہی عوام پر نئے ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا جائے گا اور دیگر منی بجٹ بھی آئیں گے۔ اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ڈویڑنل جنرل سیکریٹری شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ ہم موجودہ بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ اس میں صرف الفاظ کا گورکھ دھندہ عوام کو دھوکا دینے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ عوام پرکئی بالواسطہ ٹیکس نافذ کر دیئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن اس بجٹ کو منظور نہیں کرتی ہے۔ مسلم لیگ نون کے ضلعی صدر محمد بلال بٹ نے کہا کہ بجٹ عوام دشمن ہے۔ مہنگائی کا نیا سیلاب آئے گا۔ رہنما مسلم لیگ ن حاجی رانا سجاد نے کہا کہ کہ مسلم لیگ ن اس بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن عثمان خان بابر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بجٹ میں ایک بار عوام کو مایوس کیا ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن مسعود قریشی نے کہا کہ بجٹ مایوس کن ہے۔