مکتوب بیلجنیم
وقار ملک
کرونا وائرس کے دوران جس تندہی محنت اور جدت سے پاکستانی ہائی کمیشنر نفیس زکریا نے معاملات سدھارے اور کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے وہ قابل تحسین اور حوصلہ افزاء ہے تارکین وطن کے دلوں میں پاکستان کی محبت پیدا ہوئی اور حکومت کی کارکردگی پر خوشی کا اظھار کیا گیا پاکستان اور کشمیر کی کمیونٹی نے ہائی کمشنر نفیس زکریا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے حکومت پاکستان بالخصوص وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ نفیس زکریا کی کارکردگی کا جائزہ ملائشیاء سے کریں تو اندازہ ہو گا کہ ان کی شخصیت پاکستان کے لیے کس قدر موزوں اور ضروری ہے جنھوں نے ملائشیا میں رہ کر پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کیا اور وزیراعظم عمران خان کی خصوصی توجہ کے بعد برطانیہ میں ذمہ داری سونپی گئی ان کی خدمات ہمیشہ لازوال رہیں کیونکہ آپ ایک پروفیشنل تجربہ کار سفارت کار اور محب وطن پاکستانی ہیں یہی وجہ ہے کہ اورسیز پاکستانی آپ کو اپنے قریب دیکھنا اور رکھنا چاہتے ہیں اورسیز پاکستانیوں کی خواہش ہے کہ نفیس زکریا کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے جو آہندہ ماہ ریٹاہر ہو کر گوشہ نشیں ہو جائیں گے اور نعمتوں صلاحیتوں سے بھرپور یہ شخصیت ریٹا ئرمنٹ کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو جائے گی جو ملک اور قوم کے لیے ایک بڑی زیادتی ہو گی حکومت کو چائیے کہ ایسی شخصیات جو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کے لیے لاجواب خدمات سرانجام دیتے ہوں ۔انھیں قومی دھارے میں شامل کریں تاکہ دوسروں کی حوصلہ افزائی ہو اور ہر شخص پاکستان کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے نفیس زکریا نے انتہائی کم وقت میں لاتعداد خدمات سرانجام دیں حکومت کا نام بلند کیا کمیونٹی کو منفرد سروسز دیں ایسی نئی حکمت عملی اپنائی جس سے ہر سائل کا کام منٹوں میں ہوتا کسی سفارش کی ضرورت نہ ہوتی نفیس زکریا ہر چھوٹے کام کی نگرانی خود کرتے اگر کسی شخص کو کوئی پریشانی لاحق ہو خود رابطہ کرنے میں خوشی محسوس کرتے پاکستان میں اہم شخصیات کے کامیاب دورے کروا? پاکستان کے مقام اور نام کو اجاگر کیا یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ تعلقات انتہائی خوشگوار اور مضبوطی کی طرف رواں ہیں ان حالات میں نفیس زکریا کی ریٹائرمنٹ انتہائی معنی خیز ہے حکومت کو پاکستان کی وسیع تر مفاد میں یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہائی کمشنر نفیس زکریا کی مدت ملازمت میں توسیع کریں تاکہ جو کام ادھورے رہ گے وہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں جبکہ اورسیز پاکستانیوں کی بھی یہ دلی خواہش ہے کہ نفیس زکریا کو دو سال کے لیے مزید توسیع دی جا? یہ آواز اور خواہش تارکین وطن کی ہے اس لیے امید کی جا سکتی ہے کہ وزیراعظم کے چاہنے والے بیرون ممالک بالخصوص برطانیہ میں موجود ہیں اور یہ ان کی دیرینہ خواہش ہے جسے پورا کیا جائے۔