مکتوب فرانسں
صا حبزادہ عتیق الرحمن
سفیر پاکستان برائے فرانس کا کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی
کے ساتھ ویڈیو لنک خطا ب
گذشتہ دنوں سفیر پاکستان برائے فرانس کا مسئلہ کشمیر پرفرانس میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا، معین الحق سفیر پاکستان نے پاکستانی اور کشمیر کے سرکردہ اراکین کے ساتھ آج پیرس میں ورچرئل ملاقات کے دوران انہیں مسئلہ کشمیر کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے حالیہ دنوں میں آبادی کو تبدیل کرنے کیلئے اٹھائے جانے والے غیر قانونی اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ سفیر پاکستان نے کمیونٹی کے اراکین کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومتپاکستان کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ جناب شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ اور متعدد دارالحکومتوں اور بہت سے ہم منصبوں کے ساتھ اٹھایا ہے۔
سفیر پاکستان نے انہیں بین الاقومی انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں، یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے متعدد نمائندوں نے بھی جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرنے اور کشمیر ی عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی کیلئے پرزور حمایت کی ہے۔ سفیر پاکستان نے فرانس میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی اور ان کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی موزی وباء کے باوجود اپنے کشمیری بہن بھائیوں کوفراموش نہیں کرنا چاہئے اور مسئلہ کشمیر کو دنیا میں اجاکرکرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہناچاہئے۔ اس اجلاس میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے سفیر پاکستان کو مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے کیلئے کئی تجاویز پیش کیں اور مسئلہ کشمیر کو متحد ہو کر موثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے سفارت خانہ پاکستان اور حکومت پاکستان کو فرانس میں ہر فورم پر اجاگر کرنے کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
کشمیر ی دنیا کا بدترین اور طویل لاک ڈاؤن بھگت رہے ہیں۔ شیخ نعمت اللہ قائم مقام صدرتحریک انصاف فرانس۔
تحریک انصاف فرانس خون کے آخری قطرے تک تحریک آزادی کی جدوجہد میں ہرسطح پر نہ صرفا?واز بلند کرے گی بلکہ کشمیری عوام کی خاطر سیسہ پلائی دیوار بن کر بھارت کا اصلی چہرہ بے نقابکرتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار شیخ نعمت اللہ قائم مقام صدر تحریک انصاف فرانس نیکیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں،طویل ترین لاک ڈاو ن اور وادیکی موجودہ ناگفتہ بہ حالت اقوام عالم کے بیحس رویے کی وجہ سے ہے۔
قابض بھارتی حکومت وادی کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی پامالیوں کی مرتکب ہورہی ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں غذائی اجناس کی صورتحال تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹرموجود نہیں ہیں، مقامی طور پر علاج کرنے کی کوشش کی جائے تو بھارتی افواج کی طرف سے ایسیڈاکٹرز اور طبی عملے کوتشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ یوں کہنا زیادہ مناسب ہوگا کہ 5اگست 2019 سے لے کر آج تک مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا چراغ بجھا ہوا ہے اور بھارتی ظلم و استبدادکے اندھیرے نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ کورونا وائرس سے قبل ہی یہاں سیکورٹی فورسز نے مظالم کے ذریعے لوگوں کی زندگیاں عذاب بنا رکھی تھیں لیکن اس وائرس نے کشمیری قوم کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔کورونا وبا میں بھی بھارتی افواج مظالم، قتل وغارتگری، خواتین کی عصمت دری اور ان کے گھروں کی بے حرمتی اور چاردیواری کے تقدس کومسلسل پامال کررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ برس پانچ اگست کو اس متنازع خطہ کو ایک گھناونی سازش کے تحت تقسیم کر کے رکھ دیا گیا۔قائم مقام صدر تحریک انصاف فرانس شیخ نعمت اللہ نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا میں طویلترین لاک ڈاو?ن اور سب سے بڑی جیل مقبوضہ وادی کشمیر ہے۔ بھارتی حکومت معصوم کشمیری عوام کے ساتھ ظلم وتشدد کے وہ پہاڑ توڑ رہی ہے جس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔کوروناوائرس سے قبل ہی یہاں سیکورٹی فورسز نے مظالم کے ذریعے لوگوں کی زندگیاں عذاب بنا رکھیتھیں لیکن اس وائرس نے کشمیری قوم کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔کورونا وبا میں بھی بھارتی افواج مظالم، قتل وغارت گری، خواتین کی عصمت دری اور ان کے گھروں کی بے حرمتی اورچاردیواری کے تقدس کو مسلسل پامال کررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ برس پانچ اگست کواس متنازع خطہ کو ایک گھناو?نی سازش کے تحت تقسیم کر کے رکھ دیا گیا۔