سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ،انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،تاہم مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں ۔ ایاز صادق نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے ۔گزشتہ روز صدر مسلم لیگ (ن) و قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف بھی کورونا کا شکار ہو گئے تھے ۔خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر،سینیٹر مولا بخش چانڈیو، گورنر سندھ عمران اسماعیل،تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی ، ایم پی اے نذیر چوہان ، سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی ، ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے معاون برائے بلدیاتی حکومت کامران بنگش ، لیگی رہنما سلمان رفیق ، بلوچستان کے وزیرخزانہ ظہور بلیدی، اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور سمیت متعدد ارکان پارلیمنٹ کا کورنا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024