بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کے سینٹری سٹاف کے مسائل کی شنوائی کیلئے خصوصی ڈیسک قائم
بہاولپور (بیورو رپورٹ) بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینیٹری سٹاف کے مسائل کی شنوائی کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔سیکرٹری بلدیات آفس سے جاری مراسلے میں بی ڈبلیو ایم سی کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ فیلڈ میں کام کرنے والے سینیٹری سٹاف کو درپیش صحت،تنخواہ اور پنشن و دیگرمسائل کے تدارک کے لئے کمپنی دفتر میں خصوصی ڈیسک قائم کیا جائے تاکہ کورونا وبا کے مشکل حالات میں خدمت خلق پر معمور سینیٹری سٹاف کی فلاح و بہبود و علاج معالجے کے معاملات میں معاونت فراہم کی جاسکے۔