بزدار حکومت کا سکولوں کی اپ گریڈیشن کا اقدام قابل تعریف ہے : میڈم کلثوم رانا
بہاولپور (نیوز رپورٹر) صوبائی فنانس سیکرٹری پرائمری اینڈ ایلیمنٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن میڈم کلثوم اختر رانا نے کہا ہے کہ بزدار حکومت کا سکولوں کی اپ گریڈیشن کا اقدام قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ فروغ تعلیم کے لئے عمران خان کی قیادت میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قابل تحسین اقدام کیا ہے۔