سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے راکٹ حملے میں 26 افراد زخمی ہوگئے۔ترجمان سعودی اتحاد ترکی المالکی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ حوثی باغیوں نے سعودی ایئرپورٹ ابہا کو راکٹ حملے سے نشانہ بنایا جس میں 26 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں،8 زخمی ہسپتا ل میں داخل ہیں ،جبکہ 18 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتا ل سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔ترکی المالکی نے کہا کہ حوثی باغیوں کا اقدام جنگی جرم کے زمرے میں آتاہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حوثی باغی ایران سے اسلحہ حاصل کر رہے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024