استاذ العلماء شیخ الحدیث مولانانورالہدیٰ کے انتقال پر تعزیت
کراچی( نیوزرپورٹر)جامعہ ربانیہ قصبہ کالونی کراچی کے مہتمم، استاذ العلماء وشیخ الحدیث مولانانورالہدیٰ کے انتقال پر امیر جمعیت علمائے اسلام س مولانا حامدالحق، مرکزی رہنمائوں مولانایوسف شاہ، مولاناعبدالرئوف فاروقی، پیر قاری عبدالمنان انور نقشبندی ، حافظ احمدعلی ،علامہ احمدعلی مدنی،مفتی محمدحماداللہ مدنی ودیگر نے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے مغفرت کی دعاکی ہے۔ مرحوم کی نمازجنازہ اور تدفین میں جمعیت علمائے اسلام س کے رہنمائوں مفتی محمد حماداللہ مدنی، پیر لیاقت علی شاہ، مولاناحضرت ولی ہزاروی سمیت جے یوآئی ف ودیگر جماعتوں کے وفود ،علمائے کرام، مہتممین واساتذہ ء مدارس اور طلباء کی بڑی تعدادنے شرکت کی اور مرحوم کے صاحبزادے مولاناشمس الہدیٰ ودیگر لواحقین سے تعزیت اور افسوس اور ہمدردی کا اظہارکیا۔