باکسنگ کاٹریننگ کا دوبارہ آغاز
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) سابق اولمپئن ریفری جج اور کوچ کیماڑی باکسنگ کلب غلام حسین پٹنی نے کیماڑی کے تمام باکسنگ کلب کے باکسروں سے ہدایت ہے کہ عید کی چھٹیوں کے بعد سے باکسنگ کاٹریننگ کا دوبارہ منگل11 جون سے آغاز کردیا گیا ہے۔ باکسرز کو کے لئے شیڈول بنایا دیا گیا ہے تاکہ وہ اس شیڈول کے مطابق پریکٹس سیشن میں شرکت کرسکیں۔ غلام حسین پٹنی کے مطابق 11 جون سے شام 5.30 سے 7.00 بجے تک اور رات 8.00 بجے سے 9.30 بجے تک کیماڑی باکسنگ کلب نز د جیکسن بازار کیماڑی میں پریکٹس کرائی جائے گی۔کھلاڑیوں کو پابندی وقت کی ہدات کی گئی ہے۔