طویل واک کے ماسٹر شاداب بلوچ نے اپنی تیسرے واک کا اعلان کردیا
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)فزیکل ٹرینر ،سابق باڈی بلڈر اور طویل واک کے ماسٹر شاداب بلوچ نے اپنے تیسرے واک کا اعلان کردیا۔اس بار شاداب بلوچ نیا قومی ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنا اور پاکستان کا نام درج کرنے کی کوشش کریں گے،ان کے اعلان کے مطابق وہ ملتان تا اسلام اآباد کا 555 کلو میٹر کا فاصلہ 12 دن میں طے کریں گے، ،اس طرح وہ معروف قومی واکر کسرت رائے کا17 دن میں 549 کلومیٹر طے کرنے کا قومی ریکارڈ اپنے نام کریں گیاور اس کے ساتھ ساتھ وہ عالمی سطع پر 555 کلومیٹرکا فاصلہ 12 دن میں مکمل کر کے ورلڈ ریکارڈ بھی رقم کریں گے۔اس مہم کو شاداب بلوچ نے کاروان امن ویکجہتی کانام دیا جس کا وہ آغاز 17 جون کو ملتان پریس کلب کے سامنے سے کریں گے اور 12 دن بعد 28 جون کو اسلام آباد پہنچ جائے،اور اسلام ا?باد ڈی چوک پر اپنے مہم کا اختتام کریں گے،شاداب بلوچ کے مطابق کسرت رائے نے 2012 میں ڈی آئی خان سے سوات کا 549 کلومیٹر کاسفر 17 دن میں مکمل کرکے قومی ریکارڈ رقم کیا تھا ،اسی طرح آج تک کسی بھی واکر نے بین القومی سطع پر 555 کلومیٹر کا فاصلہ 12 دن میں طے نہیں کیا ہے ،،شاداب بلوچ ملتان تا اسلام آباد کاسفر 11 مراحل میں مکمل کریں گے اس دوران وہ ،کبیر والا،شور کوٹ،جھنگ، جہانان شاہ،شاہ پور ،بیھرا ٹول پلازہ کلر کہار،پنگڈ نالا، پندی موڑ سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچے گے،،شاداب بلوچ نے بتایا کہ وہ روزانہ 50 کلومیٹر سفر کریں گے ،،واضح رہے کہ اس سے قبل شاداب بلوچ کراچی سے میر پور خاص اور کراچی سے دادو کا سفر ریکارڈ وقت میں مکمل کرچکے ہیں،شاداب بلوچ 15 جون کو کراچی پریس کلب کے سامنے اپنے قومی واک کے حوالے سے میڈیا کو بریف کرکے ملتان کے لئے روانہ ہونگے،،اس مہم کے سلسلے میں شاداب بلوچ کے ساتھ الوہاب بلڈر نے مکمل سپورٹ کیا ہے ،اس مہم میں شاداب بلوچ کے معاونین میں ولید خاصخیلی اورغفران سومرو شامل ہیں،غفران سومرو میڈیا کے معاملات بھی دیکھے گے۔