ٹیکسوں کا بوجھ لادنے کیلئے زرداری کو گرفتاری کیا گیا، جاوید یوسف
کراچی (سٹی نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کے کراچی کے نائب صدر جاوید یوسف نے کستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مخالف رہنمائوں کی گرفتاریوں سے مہنگائی کم ہوگی نہ روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا اور نہ ہی ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار عوام کی توجہ ان کو درپیش اصل مسائل سے ہٹاکر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے کے لیے حزب اختلاف کے رہنمائوں گرفتارکیا جارہا ہے تاکہ کوئی بھی حکومت کے ظالمانہ اقدا مات کی مخالفت نہ کرسکے۔