ڈاکو دو بھائیوں سے گن پوائنٹ پر 15 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار
راولپنڈی ۔ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے خیانت مجرمانہ کی واردات میں شہری گیارہ کروڑ روپے سے ہاتھ دھوبیٹھاتھانہ نیوٹاون کو افتخار نے بتایا کہ مدعی کے دوبھتیجوں فرہاد اور زوہیب کو روک کر دو ڈاکو گن پوائنٹ پر 15 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صادق آباد کے علاقے میں گھر سے نقدی و طلائی زیورات چوری کرلئے گئے تھانہ صدربیرونی کوسلیمان نے نے بتایا کہ چار مسلح ڈاکومدعی کے گھر داخل ہوئے اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ پیرودھائی کو شیخ وقاص نے بتایا کہ میری ٹویوٹا کرولا کار چوری ہوگئی تھانہ نصیر آباد کو کامران نے بتایا کہ چار مسلح ڈاکومدعی سے پانچ ہزارروپے کی نقدی اور دوعدد موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صادق آباد کو منیرنے بتایا کہ میری دکان میںلاکر توڑ کر18لاکھ 30ہزارروپے کی نقدی چوری کرلی گئی تھانہ صادق آباد کوناصر حیات نے بتایا کہ میرا کیر ی ڈبہ چوری ہوگیا تھانہ بنی کو عالم نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ سبزی منڈی کو عامر نزیر نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سوار مجھ سے موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ بھارہ کہو کو فرید اصغر نے بتایا کہ میرے گھر سے طلائی زیورات ، لیپ ٹاپ ، کیمرے اور موبائل فون چوری کرلئے گئے تھانہ آبپارہ کو محمد جمیل نے بتایا کہ قیصر محمود نے مجھے کاروباری لین دین پر گیارہ کروڑ روپے کا چیک دیا جو بینک سے ڈس آنر ہوگیاتھانہ کوہسار کو فوزیہ سعید نے بتایا کہ میرے گھر سے چار لاکھ روپے کی نقدی ، طلائی زیورات ، لیپ ٹاپ ، موبائل فون اور بیڈ شیٹ چوری ہوگئے ۔