آصف زرداری کی گرفتاری کیخلاف پی پی اسلام آباد سٹی کے زیر اہتمام مظاہرہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی پی پی کے سربراہ سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پی پی پی اسلام آباد سٹی نے ستارہ مارکیٹ میں ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کر دی اور گرفتاری کے خلاف حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ بعدازاں دارلحکومت کی انتظامیہ حرکت میں آگئی احتجاج کرنے والے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف پرچہ درج کرلیا گیا پولیس نے بھاری تعداد کے ساتھ گھروں پر چھاپے مارے‘ سٹی صدر افتخار شہزادہ کے گھر پر چھاپے میں ناکامی کے بعد پولیس پارٹی ایک رہنما کے ڈرائیور کو بمعہ کارگرفتار کرکے لے گئی پی پی پی کے سینئر رہنما رکن فیڈرل کونسل سید ابرار رضوی‘ افتخار شہزادہ‘ فرخ قریشی‘ سکندر مختار ‘اسد بخاری‘ راجہ عنایت الرحمن‘ حاجی مقصود‘ الطاف گلگتی ‘ ملک سفیر‘ وسیم نذیر نے ایک مشترکہ بیان میں گھروں پر پولیس کے چھاپوں اور خوف وہراس پھیلانے کی مذمت کی۔