سابق آئی سی سی ٹیسٹ امپائر ریاض الدین انتقال کرگئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر+مائندہ سپورٹس)آئی سی سی کے سابق ٹیسٹ امپائر ریاض الدین انتقال کر گئے۔61 سالہ ریاض الدین کو گھر میں طبیعت خرا ب ہونے پر کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارڈ ڈسیز لے جایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ ریاض الدین کو پاکستان کے سب سے کم عمر ٹیسٹ امپائر ہونے کا اعزاز حاصل تھا جبکہ انہوں نے سب سے زیادہ فرسٹ کلاس میچز میں امپائرنگ کا بھی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔انہوں نے 1990 سے 2002 کے دوران 12 ٹیسٹ میچز اور اتنے ہی ایک روزہ انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کی۔،15 دسمبر 1958 کو پیدا ہونے والے ریاض الدین 15 دسمبر2018 کو ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔