آصف زردار اور حمزہ شہباز کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں :رہنما مسلم لیگ ن
کاہنہ ( نامہ نگار) حکومت اور نیب کا گٹھ جوڑ سامنے آچکا ہے حکومتی وزرا پہلے ہی اگلے شکار کااعلان کر دیتے ہیں فردوس عاشق اعوان نے دو دن پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ حمزہ شہباز کو گرفتار کر لیا جائے گارانا مبشر اقبال ایم این اے، رائو شہاب الدین، مسلم لیگی رہنما چوہدری جمیل احمد، حاجی خالد جھیڈو، مرید حسین سیال، ملک جاوید اقبال، عبدالواحد خاں نے کہا کہ ہم آصف زردار اور حمزہ شہباز کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں چوہدری جمیل نے کہا کہ علیمہ باجی نے خود اقرار کیا تھا کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کی ہے مگر نیب نے ان کو پاک صاف قرار دے دیا ہے اور جن کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں ان کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور اس حکومت کے دن اب گنے جا چکے ہیں کیونکہ عوام دشمن بجٹ سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ سب کیا جا رہا ہے اور حکومت نے اپنے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے حاجی خالد جھیڈو نے کہا کہ نیب چیئرمین پہلے ہی اعلان کر چکے تھے کہ عیداپوزیشن کے مرکزی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا جائے گاجو آج ثابت ہو چکا ہے۔