جنت البقیع روئے زمین پراہم اور فضیلت والا قبرستان ہے :اشرف آصف جلالی
لاہور ( سپیشل رپورٹر) تحریک لبیک یا رسول ؐوتحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے13جون کو پورے ملک میں یوم جنت البقیع منانے کا اعلان کیا ہے۔جنت البقیع مدینہ منورہ میں امت مسلمہ کا روئے زمین پر سب سے زیادہ اہم اور فضیلت والا قبرستان ہے جہاں اہل بیت اطہاؓاور صحابہ کرام ؓکی جلیل القدر ہستیاں اور بعد کے ائمہ اسلام آرام فرما ہیں۔ سعودی سلطنت کے قیام کے وقت ایک مخصوص نقطہ نظر کے پیش نظرامت مسلمہ کی ان عظیم تر ہستیوں کے مزارات منہدم کردیے گئے تھے۔ یہاں تک ان کی شناخت بھی ختم کردی گئی۔بلکہ آج وہاں ان میں سے کسی قبر کی شناخت کے سوال کو بھی غیر شرعی قرار دیا جاتاہے جس کی وجہ سے پورے عالم اسلام میںشدید اضطراب پایا جاتا ہے۔چنانچہ 13جون 9شوال کوجنت البقیع او ر جنت المعلی کی بحالی کیلئے آواز بلند کی جائے گی ۔اورفقہ ء تیسیر کی روشنی میں سعودی عرب میں سرکاری سطح پر رائج دیگر بہت سے امور کی طرح جنت البقیع کی از سر نو تعمیر اور مزارات کی شناخت کا مطالبہ کی جائے گا۔ اور وہاں پر مسنون حاضری کے لحاظ سے لگائی گئی پابندیوں کے اٹھانے کا مطال بہ کیا جا ئے گا۔