مئی میں شہریوں کو 2875 کریکٹر سرٹیفکیٹس اور 402 ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے
لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت کے شہریوں کو ایک ہی چھت تلے کریکٹر ، ویری فکیشن سرٹیفکیٹس اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔لاہور پولیس کی کریکٹر سرٹیفکیٹ برانچ نے مئی کے دوران مجموعی طور پرشہریوں کو 3277 کریکٹر سرٹیفکیٹ اور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔ شہریوں کی سہولت کیلئے 6 خدمت سینٹرز کام کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خدمت سینٹرڈی آئی جی آپریشنز آفس میں 943، گلبرگ 1425، اقبال ٹاؤن 422، ہال روڈ 158، ٹاؤن ہال 217 اور ارفع کریم ٹاورمیں 112 کریکٹرو ویریفکیشن سرٹیفکیٹ جمع کرائے گئے۔