تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے 35 سالہ شخص جاں بحق
لاہور(نامہ نگار) مناواں کے علاقے میں بس سٹاپ پر کھڑے 35 سالہ شخص کو تیز رفتار ٹرالر نے کچل کر ہلاک کر دیا ہے۔بتایاجاتاہے کہ مناواں کے علاقے میں رنگ روڈ کے قریب 35 سالہ عقیل بس سٹاپ پر کھڑا تھا کہ تیزز رفتار ٹرالر نے بے قابو ہو کر اسے کچل ڈالا۔ جس کے نتیجے میں عقیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑ گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے لی اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دی۔