جام خان شورو اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 7اگست تک توسیع
کراچی (نوائے وقت رپورٹ)سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کے خلاف نیب تحقیقات کا معاملہـ‘ عدالت نے جام خان شورو اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 7اگست تک توسیع کردی۔منگل کوجام خان شورو کی جانب سے درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی،جہاں پراسیکوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ جام خان شورو اور دیگر کے خلاف زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی انکوائری جاری ہے،دیگر سات ملزمان کے خلاف زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس دائر کیا جاچکا ہے،جام خان شورو انکوائری میں تعاون نہیں کررہے، جام خان شورو کا کہنا تھا کہ عید سے قبل نوٹس ملا تھا اتنی جلدی نیب مرکز پہنچنا ممکن نہیں ہوتا ، عدالت کا کہنا تھا کہ نیب والوں کے خلاف کئی شکایات آتی ہیں جلدی میں نوٹس جاری کردیتے ہیں ،نیب کا کہنا تھا کہ جام خان شورو کو سی این جی کی زمین کی انکوائری میں فریش نوٹس بھیجا گیا ہے ،جام خان شورو کے وکیل نے نیب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی جس کے بعدعدالت نے جام خان شورو اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 7 اگست تک توسیع کردی،نیب کا الزام ہے کہ جان خان شورو نے حیدر آباد میں سی این جی اسٹیشن کے لیے زمیں غیر قانونی الاٹ کی۔