عوام کسی کی کرپشن بچانے کیلئے سڑکوں پر نہیں نکلیں گے ،فیصل واوڈا
کراچی (نوائے وقت نیوز)وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عوام کو سب معلوم ہے وہ کسی کی کرپشن بچانے کیلئے سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، آصف زرداری کو گرفتار نیب نے کیا ہے حکومت نے نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ آصف زرداری کو قومی احتساب بیورو نے گرفتار کیا ہے حکومت نے نہیں، نیب ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے، ایسا ممکن ہی نہیں کہ عمران خان کا چیئرمین نیب پر کوئی دباو ہو، عدالت نے آصف زرداری کی عبوری ضمانت مسترد کی۔فیصل واوڈانے کہا کہ کہ کیسز ہم نے نہیں بلکہ آج جو ان کے اتحادی ہیں انہوں نے فائل کیے تھے، عوام کو سب معلوم ہے وہ بیوقوف نہیں، وہ کسی کی کرپشن بچانے کیلئے سڑکوں پرنہیں نکلیں گے، موجودہ حکومت کی اب این آراو کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔