دنیا بھر میں آج چائلڈ لیبر کیخلاف 95 واں عالمی دن منایا جائیگا
لاہور(رفیعہ ناہیداکرام)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 12 جون کو چائلڈ لیبر کیخلاف45 واں عالمی دن منایا جارہا ہے اس دن کو منانے کا مقصد عوام الناس میں محنت کش بچوںکے مسائل اورحقوق کے بارے میںشعور بیدار کرنا اور انکی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کی طرف دنیابھرکی حکومتوںاورمعاشروںکی توجہ مبذول کرواناہے۔یہ دن اقوم متحدہ او راس کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشنزایمرجنسی فنڈ کے زیر اہتمام 1974 ء سے ہر سال یو این او کے 170 سے زائد ممبر ممالک میں 12 جون کو بھر پو ر طریقے سے منایا جا تا ہے۔ سال 2019 کا موضوع ’’ بچوں کو فیلڈ میں نہیں بلند خوابوں کے حصول کیلئے کام کرنا چاہئے‘‘۔ہر سال کی طرح آج بھی بچوںاور انسانی حقوق کی تنظیموںکے زیراہتمام سیمینارز، مذاکرے اور آگاہی واکس ، ریلیاںمنعقد ہونگی آج بھی دنیا کے 5 سے17سال کی عمر کے0 3کروڑ اور پاکستان کے تین کروڑبچے انتہائی کم اجرت اورانتہائی ناگفتہ بہ حالات پرمحنت مزدوری پر مجبور ہیں اور انہیں آئین کے مطابق تعلیم کے حصول کاحق حاصل نہیںجبکہ پاکستان کے ڈیڑھ کروڑسے زائدبچے انتہائی کم اجرت، ذہنی وجسمانی تشدد،طویل اوقات کار اوردوسرے لاتعدادمسائل کے باعث انتہائی ناگفتہ بہ حالات پرمحنت مزدوری پر مجبور ہیں ، صرف لاہور میںدس لاکھ سے زائد بچے جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنے کیلئے 12گھنٹے سے زائد مزدوری کررہے ہیں جہاں مالکان کی جھڑکیاں، ڈانٹ ڈپٹ، توہین آمیزسلوک اور تشدد ان کی قسمت بنادیے گئے ہیں اور انہیں’’بے زبان جانور‘‘ سمجھتے ہوئے ہرطرح سے ان کااستحصال کیاجاتاہے ۔