الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کی سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس 14 جون کو طلب کرلیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس جمعرات کو صبح 10 بجے ہوگا۔ اجلاس میں سیکریٹری دفاع، سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری سیفران شرکت کریں گے۔ڈی جی ایم او، تمام چیف سیکریٹریز، آئی جیز اور چیف کمشنر کو بھی اسلام آباد طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دے دیا ہے جس کیلئے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
عاشقانِ عمران خاں کی مایوسی کے عکاس ضمنی انتخابات کے نتائج
Apr 23, 2024