نگران وزیر اعظم جسٹس(ر)ناصرالملک سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعیدبن المالکی نے منگل کو یہاں وزیر اعظم ہاوس میں ملاقات کی ،سعودی سفیر نے ناصرالملک کو وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر سعودی قیادت کی جانب سے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا. اس موقع پر دونوں اطراف سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی بردرانہ تعلقات کا اعادہ اور تجارت اور سرمایہ کاری پر توجہ دے کر باہمی معاشی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا گیا .سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں سعودی تاجروں کیلئے کافی مواقع موجود ہیں اور دونوں مما لک کے درمیا ن تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے سعودی سفارتخانے میں کمرشل سیکشن سرگرمی سے کام کررہا ہے .وزیر اعظم نے سعودی عرب کے ساتھ تمام باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنے سے متعلق اپنی حکومت کے عزم کو واضح کیا.وزیر اعظم نے سعودی سفیر کو پاکستان میں جولائی میں ہونے والے عام انتخابات کو آزادانہ اور شفاف طریقے سے منعقد کرانے کیلئے انتخابی عمل سے بریف کیا .سعودی سفیر نے پاکستان کے مستقبل ،امن ،خوشحالی اور ترقی کے لئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا.
#/S
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024